ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے بحرین کی شیعہ علما کونسل کی خصوصی ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کونسل نے ایک بیان کے ذریعے بحرینی عوام سے شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت اور ان کو حکومت کی جانب سے ملنے والی دھکمیوں کے خلاف احتجاج کے لیے اس ہفتے الدراز کی جامع مسجد میں منعقد ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماع میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے
بحرین کی شیعہ علما کونسل نے اس بیان میں آل خلیفہ کی جانب سے آیت اللہ عیسی قاسم کی توہین اور مذہبی گفتگو کو محدود کرنے کی کوشش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آزادی اور استبداد سے رہائی کے لیے اس بیباک بحرینی رہنما کی دعوت پر لبیک کا اعلان کیا ہے ۔
1131706