القاعدہ کے مقابل میں امریکی سیاست؛ نبرد یا حمایت؟

IQNA

القاعدہ کے مقابل میں امریکی سیاست؛ نبرد یا حمایت؟

23:55 - November 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2443996
بین الاقوامی گروپ : امریکہ کے صدر بارک اوباما نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو کمزور کرنے کو اپنے چار سالہ دور حکومت کی اہم ترین کامیابی کے طور پر پیش ہے ۔
سچ یہ ہے کہ القاعدہ نا صرف یہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران خطے میں اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ البتہ اس کی ان تشدد آمیز کاروائیوں کا ہدف امریکہ یا مغربی ممالک نہیں ہیں بلکہ اس خطے کے عوام اور مشرق وسطی میں امن و امان کو نیست و نابود کرنا ہے ۔
معلوم ہوتا ہے کہ القاعدہ جو خود امریکی انٹیلی جنس سی ائی اے کی پیداوار ہے اور کئی سالوں تک امریکہ کی مالی امداد اور اس کے زیر سایہ عسکری تربیت حاصل کرتی رہی ہے ، اب ظاہری طور پر مغربی دنیا کے ساتھ اپنی دشمنی کا اظہار کرنے کے باوجود امریکہ کے مفادات کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔
1132455
نظرات بینندگان
captcha