ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے لبنان سے نکلنے والے الیکٹرانک نیوز پیپر (الانتقاد) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب کے شیعہ شہریوں نے پہلے یوم شہدا کے موقع پر ریلی منعقد کی اور آزادی ، انصاف ، ظلم و ستم کے خاتمے اور شہدا کے قاتلوں سے انتقام لینے کے لیے نعرہ بازی کی گئی ہے ۔
مظاہرین نے شہدا کے جنازوں کی شبہیں برآمد کیں اور شہدا کے محل شہادت کی طرف ریلی نکالی ہے ۔
واضح رہے کہ قطیف میں ہفتہ شہدا کی مناسبت سے (ہمارے شہید ہماری عزت اور افتخار) کے عنوان سے فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں علما سمیت ممتاز شیعہ شخصیات نے شرکت کی ہے ۔
1133964