ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۰ نومبر كو "برما میں قتل عام روكو" نامی فرانسيسی تنظيم نے ميانمار میں مسلمانوں كے وحشيانہ قتل عام كے خلاف احتجاج كے لیے پيرس میں «George Pompidou» نامی مركز كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كيا ہے ۔
اس تنظيم كے انچارج نے ذرائع ابلاغ كے ساتھ گفتگوكے دوران كہا : اس دل خراش واقعے كے خلاف دنيا بھر میں مظاہرے جاری ہیں ليكن ابھی تك ان مظاہروں میں وہ شدت نہیں آئی جس سے برمی حكومت پر دباؤ ڈالا جا سكے ۔ اسی لیے ضروری ہے كہ ہم اكھٹے ہوكر اس حكومت كی جانب سے مسلمانوں پر ہونے والے وحشيانہ مظالم كی مذمت اور ان كو فوری روكنے كے لیے مطالبہ كریں ۔
1135174