مزاحمت کی جانب سے اسرئیل پر ۶۰ راکٹوں کی فائرنگ

IQNA

مزاحمت کی جانب سے اسرئیل پر ۶۰ راکٹوں کی فائرنگ

23:14 - November 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2447191
بین الاقوامی گروپ : صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حالیہ حملوں کے جواب میں مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل پر ۶۰ س زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے یمن سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ اقتصادی ، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے اعلان کیا : مزاحمت کی جانب سے فائر کیے گئے ۶۰ راکٹوں سے جنوبی علاقوں کے ۶ سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
دوسری طرف صیہونی وزیر اعظم بین یامین نیتن یاہو نے ان حملوں کے جواب میں غزہ کے شہریوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کی دھمکی دی ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے میزائل حملے صیہونی فوج کی حالیہ دراندازی کے جواب میں کیے گئے ہیں جس میں ۷ فلسطینی شہید اور ۴۰ سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
1136062
نظرات بینندگان
captcha