ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "العالم" نيوز چينل سے رپورٹ دی ہے كہ حماس كے ترجمان نے كہا غزہ كی پٹی پر تازہ ترين حملہ میں ايك اور فلسطينی شہری شہيد ہوگيا ہے اور ان دو دنوں میں صیہونيست كے حملوں سے شہداء كی تعداد 14 افراد تك پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح اسماعيل ہانیہ نے بھی اسرائيليوں كے حملے كی مذمت كرتے ہوئے غزہ میں اپنی شہادت كی تياری پر زور ديا ہے۔
نقل و حمل كے وزير اسرائيل كتز نے بی بی سی كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا اگر غزہ كی پٹی پر راكٹوں سے حملہ بند نہ ہوا تو اسرائيلی فوج اسماعيل ہنیہ كو ٹارگٹ قرار دیں گے۔
اس نے كہا كوئی بھی حماس كے سربراہوں میں سے محفوظ نہیں رہے گا۔
1138133