اسماعيل ہنیہ كا گھر اسرائيلی حملوں كی زد میں

IQNA

اسماعيل ہنیہ كا گھر اسرائيلی حملوں كی زد میں

11:11 - November 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2449045
بين الاقوامی گروپ: كچھ لمحات پہلے، غزہ كی پٹی پر اسرائيل كے مختلف 25 حملے ہوئے، جس میں اسماعيل ہنیہ كے گھر اور ان كے دفتر كو نشانہ بنايا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز چينل"العالم" سے نقل كيا ہے كہ كچھ لمحات پہلے اسرائيلی فوج نے فلسطين كے منتخب وزيراعظم اسماعيل ہنیہ كے گھر پر حملہ كيا ہے۔
فلسطين كی آزادی كيلئے ڈيموكریٹك فرنٹ كے سياسی امور كے ركن طلال ابو ظريفہ نے اسرائيلی حملات كے جواب میں كہا تمام مذہبی مقاومتی جماعتیں اسرائيل كے حملات كا جواب دينے كيلئے تيار ہیں۔
رپورٹ كے مطابق گذشتہ دو دنوں كے دوران اسرائيلی جارحانہ حملوں میں پانچ افراد شہيد اور كم سے كم 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے كہا اگر اسرائيل غزہ كی پٹی پر زمينی حملہ كرے تو ان كيلئے جہنم تيار ہوجائے گی اور وہ اس میں ہميشہ جلتے رہیں گے۔
واضح رہے كہ حماس كے ترجمان طاھر النونو نے كہا ہے كہ مصر كے وزراء كی كابينہ، مصر كے وزيراعظم حمدی قنديل كی سربراہی میں كل ہفتہ كو غزہ كی پٹی كا دورہ كریں گے۔
1138198
نظرات بینندگان
captcha