آئيسسكو كا گيارہواں عمومی اجلاس رياض میں منعقد ہوگا

IQNA

آئيسسكو كا گيارہواں عمومی اجلاس رياض میں منعقد ہوگا

17:01 - November 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2454695
بين الاقوامی گروپ: ادارہ برائے اسلامی علوم، تعليم و ثقافت ﴿آيسسكو﴾ كا گيارہواں عمومی اجلاس يكم اور 2 دسمبر كو سعودی عرب كے شہر رياض میں منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Isesco" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس میں 2013 سے 2015 تك كا سالانہ بجٹ معين اور اس ادارہ كی تين سالہ كاركردگی بارے تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
اس اجلاس میں عبدالعزيز عثمان التويجری آيسسكو كے سربراہ اس ادارہ كے دسویں اور گيارہویں اجلاس كی كاركردگی رپورٹ پيش كریں گے اور آيسسكو كے آئندہ لائحہ عمل كے بارے میں وضاحت كریں گے۔
فلسطين میں آيسسكو كی تعليمی اور ثقافتی سرگرمياں اور مسئلہ قدس ايسے موضوعات ہیں جن پر اس ادارہ كے سربراہ گفتگو كریں گے۔
ياد رہے كہ آيسسكو كا عمومی اجلاس ہر تين سال میں ايك بار آيسسكو كے ركن ممالك كی موجودگی میں منعقد ہوتا ہے۔
1144032
نظرات بینندگان
captcha