ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "الاھرام" سے نقل كيا ہے كہ یہ تقريب جمعہ 30 نومبر كو منعقد ہوئی قاری عبدالباسط كے شاگرد، دوست و احباب، مصری قاری يونين كے اركان، اس يونين كے سربراہ شيخ محمود طبلاوی، مصر كے مشہور قاری محمود صديق منشاوی، شيخ عبداللحيم عبداللطيف، اور شيخ محمد الھلباوی، الازہر اسلامك سنٹر كے نمائندے، مصری محكمہ امور اوقاف كے نمائندے اور عربی اور اسلامی ممالك كے سفيروں نے اس تقريب میں شركت كی۔
قاری عبدالباسط كے فرزند طارق عبدالباسط نے اس برسی كے موقع پر كہا: اپنے والد سے جدا ہوئے آج 24 سال گذر چكے ہیں، اور ہم ہر سال مصر میں برسی اور دوسرے مختلف پروگرامز ان كی ياد میں تشكيل ديتے ہیں۔
اس نے مزيد كہا: ان پروگرامز میں ختم قرآن كريم، مذہبی محفلیں اور ان كی مختلف قسم كی قرآنی قرائت كی آڈيوز اور ویڈيوز دكھائی جاتی ہیں۔
اس رپورٹ كے مطابق قاری عبدالباسط جنوری 1927 میں مصر كے صوبہ قنا كے شہر ارمنت میں پيدا ہوئے۔ عبدالباسط صرف پندرہ سال كی عمر میں اپنی خوبصورت آواز كے ساتھ مختلف محفلوں میں مدعو كئے جاتے تھے۔ اور اسی طرح یہ مشہور قاری قرآن كريم 30 نومبر 1988 كو وفات پاگئے۔
1146666