مسلمانوں كے درميان فتنہ اندازی صیہونيوں كے مفاد میں ہے

IQNA

مسلمانوں كے درميان فتنہ اندازی صیہونيوں كے مفاد میں ہے

22:56 - December 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2460118
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے زور ديا : مسلمانوں كے درميان فتنہ اندازی صرف صیہونيوں كے مفاد میں ہے اور یہ مسئلہ لبنانيوں سے ہر قسم كی مذہبی اشتعال انگيزی سے اجتناب اور اتحاد و يكجہتی پر مشتمل فضا ايجاد كرنے كا تقاضا كرتا ہے ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سٹلائیٹ چينل المنار كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "السفير" نے حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ كے سينكڑوں لبنانی طلبا كے ساتھ خطاب كو شائع كيا ہے جس میں سيد حسن نصراللہ نے مسلمانوں كے درميان فتنوں اور اختلافات كے خاتمے سے مربوط فرائض اور حكمت عملی ، صیہونی فوج سے مقابلے كے لیے مزاحمت كی آ‏مادگی اور ملكی سرحدوں كے دفاع كی اہميت پر روشنی ڈالی ہے ۔
انہوں نے كہا : آج لبنان اور خطے كو درپيش خطرناك ترين مرحلہ اس بات كا تقاضا كرتا ہے كہ تمام لبنانی گروپ كے درميان روابط كو مضبوط كيا جائے۔
1149378
نظرات بینندگان
captcha