لندن میں چہلم امام حسين(ع) كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

لندن میں چہلم امام حسين(ع) كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

22:56 - December 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2460119
بين الاقوامی گروپ : ۴جنوری كو انگلينڈ كے دارالحكومت لندن میں واقع اسلامی مركز میں چہلم امام حسين(ع) كی مناسبت سے مجلس اور عزاداری كا اہتمام كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انگلينڈ كا اسلامی مركز چہلم امام حسين (ع) ، يوم وفات رسول (ص) ، شہادت امام حسن مجتبی(ع) اور شہادت امام رضا(ع) كی مناسبت سے صفر كے آخری عشرے میں برطانیہ میں مقيم شيعوں كی ميزبانی كرے گا۔
واضح رہے كہ چہلم كی رات سے شروع ہونے والے اس عشرے كے دوران اہل بيت(ع) كے پيروكاروں كی موجودگی میں مقامی وقت كے مطابق ہر رات ۳۰:٦ سے مجلس اور عزاداری كا آغاز كيا جائے گا ۔
اسی طرح مذكورہ اسلامی مركز ۱۹ فروری بروز اتور، شہادت امام حسن عسكری(ع) كی مناسبت سے اعزاداری كا اہتمام كرے گا ۔
1149382
نظرات بینندگان
captcha