ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انگلينڈ كا اسلامی مركز چہلم امام حسين (ع) ، يوم وفات رسول (ص) ، شہادت امام حسن مجتبی(ع) اور شہادت امام رضا(ع) كی مناسبت سے صفر كے آخری عشرے میں برطانیہ میں مقيم شيعوں كی ميزبانی كرے گا۔
واضح رہے كہ چہلم كی رات سے شروع ہونے والے اس عشرے كے دوران اہل بيت(ع) كے پيروكاروں كی موجودگی میں مقامی وقت كے مطابق ہر رات ۳۰:٦ سے مجلس اور عزاداری كا آغاز كيا جائے گا ۔
اسی طرح مذكورہ اسلامی مركز ۱۹ فروری بروز اتور، شہادت امام حسن عسكری(ع) كی مناسبت سے اعزاداری كا اہتمام كرے گا ۔
1149382