مصری صدرمحمد مرسی اپنے اضافی اختيارات سے دستبردار ہوگئے

IQNA

مصری صدرمحمد مرسی اپنے اضافی اختيارات سے دستبردار ہوگئے

23:06 - December 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2460816
بين الاقوامی گروپ : حزب اختلاف كی جماعتوں كے بھرپور احتجاج كے بعد گزشتہ روز ۸ دسمبر كو مصر كے صدر محمد مرسی اپنے اضافی اختيارات سے دستبردار ہو گئے ہیں اور حكومت نے اعلان كيا ہے كہ نئے آئين پر ريفرنڈم 15دسمبر كو ہی ہو گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے المنار چينل كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی اپوزيشن نے مطالبہ كيا تھا كہ سنجيدہ مذاكرات كے لئے صدر كو اپنے اختيارات ختم اور ريفرنڈم ملتوی كرنا ہو گا۔ مصر كے صدر محمد مرسی نے بھی ملك میں جاری بحران كو ختم كرنے كے لئے بعض اپوزيشن رہنماؤں سے ملاقات كی تھی تاہم ملاقات میں اہم اپوزيشن رہنما شريك نہیں ہوئے۔ ان كا كہنا تھا صدر نے مذاكرات سے پہلے سنجيدہ اقدامات نہیں كئے، اپنے اختيارات ختم كرنے كے بعد صدر مرسی نے اپوزيشن پر زور ديا ہے كہ وہ نئے آئين سے متعلق اپنی تجاويز پيش كرے۔
واضح رہے كہ مصركے صدر محمد مرسی نے گزشتہ ماہ صدارتی اختيارات میں اضافے كا فرمان جاری كيا تھا جس كے بعد مصری دارالحكومت قاہرہ كے التحرير اسكوائر پر اپوزيشن كی جانب سے شديد احتجاج كا سلسلہ شروع ہوگيا تھا ۔
1150120
نظرات بینندگان
captcha