ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ہسپرس نيوز ايجنسی كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی شہزادے كی عمر ۷۴ سال تھی جس كی نماز جنازہ آج ۹ دسمبر كو ظہر كے بعد رياض میں واقع مسجد "تركی بن عبد اللہ" میں ادا كی جائے گی۔
واضح رہے كہ فيصل بن سعود بادشاہ عبد العزيز آل سعود كا ساتواں بیٹا تھا جبكہ شہزادوں كی عمر میں اضافے پر سعودی حكومت كو تشويش لاحق ہے كيونكہ سياسی ماہرين اور تجزیہ نگاروں كے مطابق مستقبل میں یہ مسئلہ سعودی عرب كے سياسی ڈھانچے میں نماياں تبديليوں كا باعث بنے گا۔
1150109