سعودی عرب ؛ بادشاہ كی جانب سے سعودی شہزادے كی موت كی تصديق

IQNA

23:07 - December 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2460827

سعودی عرب ؛ بادشاہ كی جانب سے سعودی شہزادے كی موت كی تصديق

بين الاقوامی گروپ : سعودی شاہی محل كی جانب سے جاری ہونے والی ايك بيان میں خاندان آل سعود كے نامور اور نسبتا اہميت كے حامل پرنس "فيصل بن سعود بن عبد العزيز آل سعود" كی موت كا اعلان كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ہسپرس نيوز ايجنسی كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی شہزادے كی عمر ۷۴ سال تھی جس كی نماز جنازہ آج ۹ دسمبر كو ظہر كے بعد رياض میں واقع مسجد "تركی بن عبد اللہ" میں ادا كی جائے گی۔
واضح رہے كہ فيصل بن سعود بادشاہ عبد العزيز آل سعود كا ساتواں بیٹا تھا جبكہ شہزادوں كی عمر میں اضافے پر سعودی حكومت كو تشويش لاحق ہے كيونكہ سياسی ماہرين اور تجزیہ نگاروں كے مطابق مستقبل میں یہ مسئلہ سعودی عرب كے سياسی ڈھانچے میں نماياں تبديليوں كا باعث بنے گا۔
1150109
نظرات بینندگان
captcha