ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «OnIslam»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ الھیات کے تحقیقاتی سینٹر "تھیوس" کے انچارج "نیک اسپنسر" نے برطانیہ میں روزنامہ "ڈیلی میل" کے ساتھ خصوصی گفتگوکے دوران کہا : اس سروے رپورٹ میں سرکاری سطح پر قبول کیے گئے ادیان اور ان کے ماننے والوں کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔
یہ رپورٹ اس بات کی حکایت کرتی ہے کہ برطانیہ کے ۲۔۳۳ ملین افراد مسیحی ہیں جن کی تعداد میں ۲۰۰۱ کی نسبت ۴ ملین افراد کی کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باجود برطانیہ کی ۵۹ فیصد آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے ۔
1152522