آيت اللہ قبلان نے عراق میں دہشت گردی كی مذمت كی

IQNA

آيت اللہ قبلان نے عراق میں دہشت گردی كی مذمت كی

21:05 - December 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2467310
بين الاقوامی گروپ: لبنان میں شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے اپنے بيان میں عراق میں ہونے والی دہشت گردی كی مذمت كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "لبنانين فائلز" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ لبنان میں شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ شيخ عبدالامير قبلان نے بيان جاری كيا ہے كہ عراق اور شام میں دہشت گردی كے واقعات میں زائرين كو نشانہ بنايا جا رہا ہے ايسے ظالمانہ اقدامات سے دہشت گردوں نے انسانی اور مذہبی دشمنی كا اظہار كيا ہے۔
اس بيان میں مزيد آيا ہے : دہشت گرد كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں ہوتا اور ايسے اقدامات اسلامی تعليمات اور ملكی قوانين كے منافی ہیں۔
آيت اللہ قبلان نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظيم اور عرب يونين سے مطالبہ كيا ہے كہ ايسی كاروائيوں كے خلاف قانونی كاروائی كی جائے۔
انہوں نے مزيد كہا: دہشت گردی كينسر كی مثل ہے اور اس كا علاج اس كو جڑ سے اكھاڑ پھينكنا ہے۔
1157134
نظرات بینندگان
captcha