سعودی عرب میں كرسمس كی تقريبات پر پابندی

IQNA

سعودی عرب میں كرسمس كی تقريبات پر پابندی

22:50 - December 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2471316
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كی "امر بہ معروف ونہی از منكر" نامی مذہبی پوليس نے ملك كے شمال مغربی شہر "جوف" میں كرسمس كی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقريب پرچھاپہ مار كر تمام افراد كو گرفتار كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذكورہ كمیٹی كے ترجمان "رزق المشفی" نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : اہلكاروں نے جوف میں ايك ايشيائی باشندے كے گھر پر چھاپہ مار كر كرسمس كا جشن منانے والے سعودی اور ‏مصری باشندوں سميت ايشيائی ممالك سے تعلق ركھنے والے ۴۱ مردوں اور خواتين كو گرفتار كرليا ہے ۔
ياد رہے كہ سعودی علما بورڈ كے ركن "شيخ محمد العثييمين" نے كرسمس سميت غير مسلم قوموں كے كسی بھی مذہبی تہوار پر مبارك باد پيش كرنے كو حرام قرار ديا ہے ۔
1161833
نظرات بینندگان
captcha