امریکی ریاست "سینٹ لوئس" میں مسلم ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کا مفت علاج

IQNA

امریکی ریاست "سینٹ لوئس" میں مسلم ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کا مفت علاج

23:04 - December 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2472085
بین الاقوامی گروپ : امریکی ریاست "سینٹ لوئس" میں مسلمان ڈاکٹروں نے ایک کلینک کا افتتاح کیا ہے جس میں ضرورت مند اور سرکاری میڈیکل سہولیات سے محروم افراد کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «OnIslam»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے سینٹ لوئس یونیورسٹی کے پروفیسر اور شہرمیں واقع مسجد "دارالزہرا(ع)" کے انچارج سپیشلسٹ ڈاکٹر "بہار باستانی" نے اس کے بارے میں کہا : اس کلینک میں کام کرنے والے ڈاکٹر مسلمان اور غیر مسلم مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : اس کلینک کا نام "سلام" ہے اور یہ کلینک سینٹ لوئس میں اسلیے کھولا گیا ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر افرد بے روزگار اور میڈیکل سہولیات سے محروم ہیں۔
1162502
نظرات بینندگان
captcha