ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "المنار" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ۲۷ دسمبر جمعرات کی شام قطیف میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے منعقد ہونے والے "قیدو کو توڑ دو" نامی فیسٹیول کے اختتام پر سیکورٹی فورسز نے وہاں موجود افرد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۱۸ جوان احمد آل مطر شہید اور ۷ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ قطیف کے "الجزیرہ" نامی علاقے میں گشت کرنے والے اہلکار نے دیکھا کہ کچھ مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس کو بھی جوابی فائرنگ کرنی پڑی ہے ۔
1162156