ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز نيوٹورك «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين نے فرقہ واريت اور اس قتل عام میں ملوث مجرموں كے خلاف فوری طور پر ايكشن لينے كا مطالبہ كيا ہے اسی طرح انہوں نے اعلان كيا كہ انصاف ملنے تك مظاہروں كا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اسی طرح پاكستان كے ديگر بڑے شہروں من جملہ ؛ كراچی اور ملتان میں بھی احتجاجی ريلياں نكالی گئی ہیں جن میں مظاہرين نے فلك شگاف نعروں كے ذريعے شيعہ ٹارگٹ كلنگ كی پرزور مذمت كی ہے ۔
واضح رہے كہ گزشتہ روز ايران جانے والے زائرين كی بس پر ہونے والے خودكش حملے میں ۲۴ افرد شہيد جبكہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
1163956