ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «ICCNC»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ۲۰ جنوری کو اس سلسلے کی پہلی نشست کے مہمان "امریکہ میں تاریخ اسلام ؛ نئی دنیا سے نئے عالمی نظام تک" کتاب کے مصنف "کامبیز قانع بصیری" ہوں گے۔
واضح رہے کہ "کامبیز قانع بصیری" نے ہارڈورڈ یو نیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے اور اس وقت امریکی ریاست اوریگان کے ریڈ نامی کالج کے شعبہ ادیان اور انسانی علوم میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
مذکورہ کتاب امریکہ میں مسلمانوں کی تاریخ ، اس ملک کی جانب ان کی ہجرت اور عالمی جنگ کے دوران ان پر آنے والے نشیب وفراز کے جائزے پر مشمتل ہے ۔
1164743