جمہوریہ مالی میں شيعہ مجلے كے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

جمہوریہ مالی میں شيعہ مجلے كے نئے شمارے كی اشاعت

23:11 - January 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2474888
بين الاقوامی گروپ : جمہوریہ مالی كے شيعہ شہريوں كے "سكينہ -عاشورا" نامی مجلے كا چھبيسواں شمارہ باماكو میں شائع كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق رنگين صفحات پر مشتمل"سكينہ -عاشورا" نامی اس مجلے كے چھبيسویں شمارے كو"چہلم امام حسين(ع)" كے عنوان سے جمہوریہ مالی كی شيعہ اسٹوڈنٹ آرگنائزيشن كے تعاون سے فرانسيسی زبان میں شائع كيا گيا ہے ۔
اس مجلے كے پہلے مقالے كا عنوان "واقعہ كربلا ؛ ايسا غم جس كو ۴۰ دن بيت گئے " ہے جس میں واقعہ عاشورہ كی وضاحت كے ساتھ ساتھ اسیروں كے ساتھ يزيدی لشكر كے سلوك كو بيان كيا گيا ہے ۔
اسی طرح "سعودی عرب كے ہاتھوں اسلامی آثار كا خاتمہ" كے موضوع پر مشتمل مقالے میں سعودی حكام كے ہاتھوں مكہ اور مدينہ كے مقدس مقامات میں توسيع كے بہانے سے اسلامی آثار كی تباہی كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
1165183
نظرات بینندگان
captcha