"اٹلانٹک برڈ ۷" سٹلائیٹ نیٹ ورک پر الکوثر ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

IQNA

"اٹلانٹک برڈ ۷" سٹلائیٹ نیٹ ورک پر الکوثر ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

23:02 - January 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2475122
بین الاقوامی گروپ : انٹرینشل چینل "الکوثر" کی نشریات اب "اٹلانٹک برڈ۷" پر جو نیل سیٹ سٹلائیٹ ٹرانسمشن کی سمت میں ہے قابل مشاہدہ ہوں گی۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے الکوثر چینل کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبے کے انچارج "سید ابراہیم حسینی بخش" نے خیال ظاہر کیا : عرب ممالک کے ناظرین کے لیے نیل سیٹ سیٹلائیٹ کی اہمیت اور لوگوں کی جانب سے الکوثر چینل کی نشریات کونیل سیٹ سے شروع کرنے کی بے شمار درخواستوں کے پیش نظر الکوثر چینل کی بھرپور کوشش کے بعد اٹلانٹک برڈ ۷ پر۱۰۷۲۷ کی فریکوئینسی سے اس چینل کی نشریات کا آغاز کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت الکوثر چینل کے پروگرام ایکسپریس ، بدر۵اور٦، اٹلانٹک برڈ ۲ اور ۷ اور گلیکسی سٹلائیٹ کے ذریعے نشر ہو رہے ہیں جنہوں نے مشرق وسطی ،یورپ ، شمالی افریقا اور شمالی امریکا کے ناظرین کو بڑی حد تک جذب کیا ہے ۔
1165604
نظرات بینندگان
captcha