ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «pageshalal»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ فرانس کا "النور" دار الحدیث انسٹی ٹیوٹ آج ۷ جنوری کو بزانسون میں واقع Franche-Comté سینٹر میں "اسلام میں یکتا پرستی" کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس منعقد کر رہا ہے ۔
یاد رہے کہ اس کانفرنس کے دوران اسلام میں وحدانیت ، مسلمان خاتون کا مقام ، سچائی اور صداقت ، دین اسلام میں علم اور علما کا مقام جیسے مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کنفرنس مقامی وقت کے مطابق آج ۱۱ بجے شروع ہوئی جو رات ۸ بجے تک جاری رہے گی جبکہ کانفرنس کے دوران فرانسیسی اور عربی زبان میں خطابات پیش کیے جائیں گے ۔
1167133