شام میں جنگ كا اصلی ہدف مزاحمت كو كمزور كرنا ہے

IQNA

شام میں جنگ كا اصلی ہدف مزاحمت كو كمزور كرنا ہے

23:18 - January 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2477588
بين الاقوامی گروپ : ۸جنوری كو حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے معاون نے كہا : اس وقت شام میں جو كچھ ہو رہا ہے ايك عالمی جنگ ہے جس كا ہدف مزاحمت كو كمزور كرنا اور اسرائيل كو امن و سكون مہيا كرنا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روزنامہ "المصريون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے معاون "شيخ نبيل فاووق" نے پريس كانفرنس كے دوران كہا : مزاحمت لبنان كی سرزمين کی حفاظت اور اقتدار كی ضمانت ہے جس کا ہدف مزارع شبعا سميت كفر شوبا كی پہاڑيوں كو دشمن كے قبضے سے آزاد كرانا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسرائيل ، امريكہ اور شام سمیت لبنان میں ان سے وابستہ عناصر مزاحمت كو كمزور اور خطے پر نئے اسرائيلی حملے كا مقدمہ فراہم كرنے كے لیے شام كے بحران میں ايك دوسرے سے تعاون كر رہے ہیں ۔
1168442
نظرات بینندگان
captcha