شام میں ۴۸ مغوی ایرانی زائرین کی رہائی

IQNA

شام میں ۴۸ مغوی ایرانی زائرین کی رہائی

22:12 - January 09, 2013
خبر کا کوڈ: 2478312
بین الاقوامی گروپ : العالم نیوز نیٹورک نے شام میں اغوا ہونے والے ۴۸ ایرانی زائرین کی رہائی کے بارے میں خبر دی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان زائرین کو شام کے باغی گروپوں نے اغوا کر لیا تھا ۔
اس رپورٹ کے مطابق ان زائرین کو حرم بی بی زینب(ع) سے ائیرپورٹ جانے والے راستے سے اغوا کیا گیا تھا ، اغوا کاروں نے پہلے ان افراد پرسپاہ پاسداران کے مخفی اہلکار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئےقتل کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے نے یقین دہانی کرائی کہ ان لوگوں کا ہدف شام میں مذہبی اماکن کی زیارت کرنا ہے ۔
قابل ذکر ہے ترکی انسانی بنیادوں پر امداد کے ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا : آج ترکی اور قطر کی ثالثی کے نتیجے میں ان افراد کو رہا کر دیا جائے گا ۔
1169282
نظرات بینندگان
captcha