ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) اطلاع رساں ویب سائیٹ «amnesty.fr»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے اپیل کورٹ کی جانب سے شیعہ قیدیوں کی سزاؤں کو برقرار رکھنے پر ایمنسٹی انٹرنیشل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حکم کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطی اور شمالی افریقا سے مربوط امور کے معاون نے زور دیا : بحرینی حکام جلد از جلد ان ۱۳سیاسی رہنماؤں کو رہا کریں جن کو اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
1169067