اقوام متحدہ كی جانب سے پاكستان میں دہشتگردی كے حالیہ واقعات كی پرزور مذمت

IQNA

اقوام متحدہ كی جانب سے پاكستان میں دہشتگردی كے حالیہ واقعات كی پرزور مذمت

23:31 - January 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2479556
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے پاكستان میں بم دھماكوں كی شديد مذمت كی ہے جن كے نتيجے میں ۱۰۰ سے زائد شيعہ مسلمان شہيد ہوئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۲ جنوری كو بان كی مون كے ترجمان نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے پاكستان میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی كے واقعات پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون كوئٹہ اور سوات میں ہونے والے بم دھماكوں كی پرزور مذ‏مت كرتے ہیں ۔
واضح رہے كہ ۱۰ جنوری بروز جمعرات كو پاكستان كے مختلف شہروں من جملہ كوئٹہ میں علمدار روڈ پر ہونے والے بم دھماكوں كے نتيجے میں ۱۲۹ افراد جاں بحق اور ۲۸۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
1170228
نظرات بینندگان
captcha