ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا)نے اطلاع رساں ویب سائیٹ islametinfoکےحوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا کے فرانس کی ایک اسلامی تنظیم نے اورلینز کے علاقے((لوآرہ)) میں تعلیم اور کامیابی Education and success کے نام سے پرائمری سطح کےپہلےاسلامی مدرسے کے افتتاح کا اعلان کیا ہے ۔
یہ سکول مطلوبہ تعلیمی نصاب کے ذریعے پرائمری سطح کے طلبا کو علمی پیشرفت میں مدد اوراچھاماحول فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ان کو ضرورت کے مطابق دینی تعلیمات دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیےمومن اور پر عزم جوانوں کی تربیت کی جا سکے ۔
اب تک فرانس کے مرکزی شہر اورلینزمیں اس اسکول کو تعمیر کرنے کی پیشن گوئی کی جارہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی 900 مربع میٹر کی زمین پراسکول کی عمارت کو تعمیر کیا جائے گا.
واضح رہے کہ اس اسکول میں پانچ کلاس روم ہوں گے اور ہرکلاس19 طالب علموں پر مشتمل ہوگی ۔
ایک ایسے معاشرے میں جہاں ہر طرف مادہ پرستی اوربے دینی رائج ہے فرانسیسی مسلمان شہریوں اور ان کے بچوں کے لئے اس طرز کے مدارس کی اشد ضرورت ہے۔
1170949