الخوئی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت

IQNA

الخوئی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت

23:48 - January 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2480962
بین الاقوامی گروپ : ۱۴ جنوری کو الخوئی فاؤنڈیشن نے لندن میں ایک بیان کرتے ہوئے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں شیعوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کی ہے اور ان حملوں میں ملوث افراد کو خارج از اسلام قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے نیوز ایجنسی نون کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ الخوئی فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں اہل بیت (ع) کے پیروکاروں پر دہشت گردانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے الازہر سمیت اہل سنت کے تمام اداروں سے شیعہ نسل کشی کے اس واقعے کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اس بیان میں مزید کہا گیا : ایسے وقت جب شر پسند عالمی قوتیں اسلام کی توہین اور رسول اسلام (ص) کی مقدس شخصیت کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں اور ہر وسیلے سے اسلام کو قتل اور تشدد پسند دین قرار دینے کی کوشش کر رہی ہیں تکفیری گروپوں کی جانب سے اسلام کے نام پر اس قسم کے دہشت گردانہ اقدمات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔
1172132
نظرات بینندگان
captcha