گينيا ؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے لیے اپيل

IQNA

گينيا ؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے لیے اپيل

23:37 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482780
بين الاقوامی گروپ : گينيا كے مسلمانوں نے بين الاقوامی اسلامی اداروں سے خطے میں اسلام كی ترويج اور نو مسلم افراد كو تعليمات الہی سے آشنائی فراہم كرنے کی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «mooslym»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ افريقا میں اسلام كی طرف بڑھتے ہوئے رجحان كے پيش نظر گينيا كے مسلمانوں نے بين الاقوامی اسلامی اداروں سے اس خطے میں تبليغ وترويج اسلام كی اپيل كی ہے ۔
گينيا كی مسلم يونين كے انچارج "احمد عبد اللہ" نے كہا : گينيا كے نو مسلم افراد كو درپيش فقر اور جہالت جیسے مسائل قابل توجہ ہیں اور اس وقت ہم كو اسلامی اداروں اور مختلف امكانات كی بيشتر ضرورت ہے تاكہ غير مسلم افراد كے درميان اسلام كی ترويج وتبليغ کے کام کو مؤثر بنایا جا سکے ۔
1174011

نظرات بینندگان
captcha