IQNA

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482787
بین الاقوامی گروپ : حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر "ہاشم صفی الدین" نے اعلان کیا : اسلامی مزاحمت تمام تر رکاوٹوں کے باوجود روز بروز ترقی کر رہی ہے اور مشرق وسطی تک جائے گی ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "المنار" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہاشم صفی الدین نے لبنان کے علاقے "الغبیری" میں حفظ ، تلاوت اور تفسیر کے پندرھویں مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مزاحمت کی راہ میں پہلی دفعہ رکاوٹ نہیں ڈالی گئی بلہ ۳۰ سال سے مسلسل مزاحمت کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن مزاحمت نے ان تمام رکاوٹوں کو نیست ونابود کرتے ہوئے اپنے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے ۔
انہوں نے صیہونی حکومت کو خبر دار کیا : اسلامی مزا‏حمت آج پہلے سے کئی درجے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے اور تم لوگ اس کی حقیقت ، ثقافت اور توسیع سے نا آشنا ہو ۔
1173702
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: