مغربی معاشروں میں روشن فکر مسلمانوں کی سرگرمیوں کو میڈیا کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے : امریکی مصنف

IQNA

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482789

مغربی معاشروں میں روشن فکر مسلمانوں کی سرگرمیوں کو میڈیا کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے : امریکی مصنف

مغربی معاشروں میں اسلام فوبیا سے مقابلہ لوگوں کو اسلام اور مسلمانوں کی حقیقت سے آشنا کرنے کے لیے میڈیا اور ثقافتی سرگرمیوں سے ممکن ہے اس بات کے پیش نظراسلام کے بارے میں روشن فکر اور عقلمندانہ سرگرمیوں کو میڈیا کی سطح لانے کی اشد ضرورت ہے ۔

"امریکہ میں اسلامی معماری سے متاثر تایخی عمارتوں کی مختصر تاریخ" کتاب کے مسیحی مصنف "فیل پاسکوئینی" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا : جس طرح کہ آپ جانتے ہیں ، امریکہ نے ۱۱ ستمبر کے واقعے کے بعد اسلام اور مسلمانوں پر بہت زیادہ تمرکز کیا ہے جبکہ امریکی ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس واقعے کے ردعمل میں خبروں کے مسلسل انتشار سے یہ مسئلہ ایک مستقل بحث میں تبدیل ہو چکا ہے ۔
1172780
نظرات بینندگان
captcha