ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «OICEgypt»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اجلاس کا عنوان "نئے جیلنجز اور ترقی کے مواقع" ہے جس میں اسلامی ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس اسلامی مالک کے سربراہوں کی باہمی ملاقاتوں ، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی نشست اور سربراہی کانفرنس پر مشمتل ہو گا ۔
۳ اور ۴ فروری کو اسلام ممالک کے سربراہان ایک دوسرے سے ملاقات اور وزراء خارجہ کی نشست میں پیش کیے گئے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس ہر تین سال بعد اسلامی کانفرنس کے کسی ایک رکن ملک میں منعقد کیا جاتا ہے ۔
1173271