حلب یونیورسٹی پر حملے کا دن شام کا سیاہ ترین دن ہے : یونیسکو

IQNA

حلب یونیورسٹی پر حملے کا دن شام کا سیاہ ترین دن ہے : یونیسکو

23:45 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482795
بین الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ کے تعلیمی ، ثقافتی اور علمی ادارے "یونیسکو" کے جنرل سیکرٹری "ایرینا بوکووا" نے حلب یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتےہوئے اس دن کو شام کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «iloubnan»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ شامی حکومت کے مخالف دہشت گرد گروپوں کی جانب سے حلب یونیورسٹی پر مارٹرگولوں کے حملے کے بعد یونیسکو کے جنرل سیکرٹری نے ایک بیان کے ذریعے اس حملے کی پرزور مذمت کی ہے ۔
اس بیان میں کہا گیا : اس یونیورسٹی میں ایسے جوانوں کی ہلاکت جو خانہ جنگی اور تمام تر مشکلات کے باوجود تحصیل علم میں مشغول تھے ، ایک غم انگیز اور لرزہ خیز واقعہ ہے ۔
انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتےہوئے زور دیا : یہ قتل عام شام کے لیے سیاد ترین دن ہے اور شام کے تمام گروپوں سے اپیل کی جاتی ہے تعلیم وتربیت کے امور کا احترام کیا جائے ۔
1173309
نظرات بینندگان
captcha