كربلا میں ضريح امام حسين (ع)كی تبديلی كا آغاز

IQNA

كربلا میں ضريح امام حسين (ع)كی تبديلی كا آغاز

20:58 - January 22, 2013
خبر کا کوڈ: 2484782
بين الاقوامی گروپ:كل ۲۱جنوری كو كربلا معلی میں حرم امام حسين(ع) كی كوششوں سے ضريح امام حسين (ع)كو تبديل كرنے كے لیے ايك تقريب منقعد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے خبر رساں ادارے براثا كے حوالے سےنقل كرتے ہوے كہا كہ یہ تقريب عراقی میڈيا اورشہريوں كی موجودگی میں منعقد كی گئی جس میں اسلامی جمہوریہ ايران اور عراق كے ماہرين پر مشتمل مشتركہ وركنگ گروپ نے امام حسين (ع) كی پرانی ضريح كی جگہ نئی ضريح كو نصب كرنے كا كام شروع كيا ہے .
حرم امام حسين(ع) كے ٹرسٹی شيخ عبدالمهدی كربلائی نےاس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہاہے كہ 2003 سےعراق میں ماضی كی نسبت كافی تبديلی پيش آئی ہیں اوراھل بيت (ع) كے تمام پيروكاروں بغير كسی پابندی كےحرم امام حسين(ع)كے لیے اپنی خدمات فراہم كرسكتے ہیں ۔
شيخ عبدالمهدی كربلايی نے مزيد كہا : پرانی ضريح ۱۹۳۸میں ہندوستان میں تيار كی گئی تھی جو75 سال سے اس مقدس مقام پر نصب تھی .
1175858
نظرات بینندگان
captcha