تركی میں جشن عيد ميلاد النبی(ص) كا انعقاد

IQNA

تركی میں جشن عيد ميلاد النبی(ص) كا انعقاد

23:21 - January 24, 2013
خبر کا کوڈ: 2485564
بين الاقوامی گروپ : تركی كی مساجد میں جشن عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد كیے جائیں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «World Bulletin»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ تركی كے مسلمان جشن عيد ميلاد النبی(ص) كے موقع پر ملك بھر كی مساجد میں نماز اور مختلف پروگرام منعقد كریں گے ۔
اسی طرح تركی كی طرح دنيا بھر كے مسلمان آج سے ولادت با سعادت رسول اسلام(ص) كی مناسبت سے عظيم الشان تقريبات منعقد كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اہل سنت برادران كی روايات كے مطابق رسول كريم(ص) كی تاريخ ولادت ۱۲ ربيع الاول ہے جبكہ شيعہ كتابوں میں آںحضرت(ص) كی تاريخ ولادت ۱۷ ربيع الاول ہے اسی لیے اس ہفتے كو ہفتہ وحدت كا نام ديا گيا ہے جس كے دوران دنيا بھر كے مسلمان مختلف تقريبات كا اہتمام كرتے ہیں ۔
1176818
نظرات بینندگان
captcha