ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روزنامہ "المصريون" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ممالك كا بارہواں سربراہی اجلاس ٦ اور ۷ فروری كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں منعقد كيا جائے گا جس میں اسلامی تعاون تنظيم كے ۵۷ ركن ممالك كے سربراہان شركت كریں گے ۔
واضح رہے كہ اس اجلاس كے دوران امت اسلامیہ كو درپيش چيلنجز بالخصوص قدس شريف میں اسرائيلی بستيوں كی تعمير ، اسلامی تعاون تنظيم كے بعض ركن ممالك میں جاری بحران سے مربوط سياسی مسائل اور دينی مقدسات كی توہين كے ساتھ مقابلے جيسے موضوعات كو زير بحث لايا جائے گا ۔
1178053