گزشتہ ۲۵ سال كے دوران فرانس میں نو مسلم افراد كی تعداد دو برابر

IQNA

گزشتہ ۲۵ سال كے دوران فرانس میں نو مسلم افراد كی تعداد دو برابر

23:45 - February 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2492145
بين الاقوامی گروپ : "نيويارك ٹائمز" نے فرانس میں اسلام كی طرف بڑھتے ہوئے رجحان كے بارے میں اپنی ايك رپورٹ میں اعلان كيا : گزشتہ ۲۵ سال كے دوران اس ملك میں اسلام قبول كرنے والوں كی تعداد دو برابر ہوگئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس رپورٹ كے مطابق فرانس كی وزارت داخلہ میں مذہبی امور كے انچارج "برنارڈ گوڈارڈ" نے ملك میں اسلام كی مقبوليت میں تيزی سے اضافے كی تصديق كرتے ہوئے واضح كيا : اسلام كی طرف بڑھتا ہوا رجحان بہت زيادہ اہم اور حساس نوعيت كا ہے كيونكہ سال ۲۰۰۰ سے اب تك اس رجحان میں تيزی سے اضافہ ہوا ہے ۔
اس رپورٹ كے آخر میں روزنامہ "نيويارك ٹائمز " نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ اسلام مخالف اقدمات میں بھی فرانس میں اسلام كے تيزی سے پھيلاؤ كو روكنے میں ناكام رہے ہیں تبليغ اسلام میں آئمہ جماعت اور اسلامی اداروں كے مثبت كردار كی طرف اشارہ كيا ہے ۔
1183643
نظرات بینندگان
captcha