فرانس كی رياست "اوورنی" میں مسجد كی بے حرمتی

IQNA

فرانس كی رياست "اوورنی" میں مسجد كی بے حرمتی

23:57 - February 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2497423
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ فروری كو نامعلوم افراد نے فرانس كی رياست "اوورنی" كے علاقے "ٹيئر" میں واقع ايك مسجد كی بے حرمتی كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lamontagne»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اسلام دشمنوں نے مسلمانوں كے خلاف انتقامی كاروائيوں اور ان كے مذہبی مقامات كی توہين كے سلسلے كو جاری ركھتے ہوئے ۱۴ فروری كی صبح "اوورنی" نامی رياست كے علاقے " ٹيئر" میں مزيد ايك مسجد كی بے حرمتی كی ہے ۔
نامعلوم افراد كے اس حملے میں مسجد كے دروازوں كو نقصان پہنچا اور شيشے بھی ٹوٹے ہیں ۔
واضح رہے كہ اسلام دشمن مسجد پر حملے كے ذريعے اس كو نذر آتش كرنے كا ارادہ ركھتے تھے ليكن ان كا یہ منصوبہ ناكام رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مسجد كے بيشتر نمازی فرانس میں مقيم ترك نژاد مسلمان ہیں جنہوں نے اس اسلام مخالف حركت كے خالف مقامی عدالت میں شكايت درج كرائی ہے ۔
1189381
نظرات بینندگان
captcha