ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ تركی كے روزنامے "زمان" كی رپورٹ كے مطابق ،تركی كے شہر بورسا میں پہلی ايكلوجيكل مسجد تعمير كی جائے گی جو اپنے اور اردگر كی عمارتوں كے لیے بجلی تيار كرنے كی صلاحيت پر مشتمل ہو گی ۔
روزنامے كے مطابق ، اس مسجد كی چھت سولر سيسٹم پر مشتمل ہو گی اور ان كے ميناروں پر پن چكياں نصب كی جائیں گی تاكہ سولر انرجی اور ہوا كے ذريعے بجلی پيدا كی جا سكے، جبكہ نمازيوں كی ضرورت كو پورا كرنے كے لیے بارش كے پانی كو جمع كرنے كی تجويز بھی زير غور ہے ۔
1192164