ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں اعلان كيا : بے رحم قاتل شام كے نہتے شہريوں ، سكول سے واپس اپنے گھروں كو جانے والے معصوم بچوں اسی طرح بے گناہ خواتين كے قتل عام سے دريغ نہیں كرتے اور نا ہی انہیں ان لواحقين كے رنج و غم كا احساس ہے جنہوں نے اپنے معصوم بچوں يا اپنے سرپرستوں كو كھو ديا ہے ۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے اس بيان میں حزب اللہ نے ان دھماكوں میں ملوث ملزمان اوران كی مالی حمايت كرنے والے عناصر كی پرزور مذمت كی ہے ۔
1192879