شامی باغيوں كی جانب سے حزب اللہ كو حملے كی دھمكی

IQNA

شامی باغيوں كی جانب سے حزب اللہ كو حملے كی دھمكی

23:47 - February 22, 2013
خبر کا کوڈ: 2500612
بين الاقوامی گروپ : شامی باغيوں پر مشتمل ليبريشن آرمی كے ايك كمانڈر نے حزب اللہ كو حملے كی دھمكی دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شامی باغيوں كے كمانڈر "سليم ادريس" نے حزب اللہ اور شامی حكومت كے درميان تعاون كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اگر حزب اللہ نے ۴۸ گھنٹو‏ں كے اندر باغيوں كے زير كنٹرول علاقوں پر بمباری كو بند نہیں كيا تو ہم اس كے ٹھكانوں پر حملہ كریں گے ۔
اسی طرح اس نے حزب اللہ پر شامی فوج كی طاقت كو مزيد مستحكم كرنے كا الزام عائد كيا اور لبنانی علاقوں سے قصير اور حمص كے قريبی علاقوں پر حزب اللہ كے حملوں كے بارے میں ادعی كيا ہے ۔
دوسری جانب حزب اللہ نے شام میں اپنی فورسز بھيجنے پر مشتمل ہر قسم كے بيانات كی ترديد كی ہے ۔
1192885
نظرات بینندگان
captcha