اسلام آباد كے نواح میں ملك كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير

IQNA

اسلام آباد كے نواح میں ملك كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير

23:41 - February 23, 2013
خبر کا کوڈ: 2501316
بين الاقوامی گروپ : اسلام آباد كے قريب واقع بحریہ ٹاؤن میں ۱۴ ہزار نمازيوں كی گنجائش پر مشتمل ملك كی سب سے بڑی مسجد تعمير كی جارہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «trouvetamosquee»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحریہ ٹاؤن میں پاكستان كی سب بڑی مسجد كی تعمير كا آغاز ہو چكا ہے جس كے اندرونی حصے میں ۱۰ ہزار جبكہ بيرونی حصوں میں ۴ ہزار نمازيوں كی گنجائش ہو گی ۔
اس مسجد كی تعمير كے بعد اسلام آباد كی فيصل مسجد جو ابھی تك پاكستان كی سب سے بڑی مسجد ہے ، دوسرے نمبر پر آجائے گی ۔
پاكستان كے معروف معمار "نير علی دادا" جنہوں نے اس مسجد كا نقشہ تيار كيا ہے ، كہتے ہیں : اس مسجد كی تعمير كے لیے لاہور كی قديمی معماری سے الہام ليا گيا ہے ۔
1193428
نظرات بینندگان
captcha