موسكو میں "اسماء الحسنی" كے نام سے ہنری نمائش كا اہتمام

IQNA

موسكو میں "اسماء الحسنی" كے نام سے ہنری نمائش كا اہتمام

23:41 - February 23, 2013
خبر کا کوڈ: 2501317
بين الاقوامی گروپ : ۲۰فروری سے موسكو میں "اللہ تعالی كے ۹۹ اسماء الحسنی" كے عنوان سے شروع ہونے والی نمائش ۲۵ اپريل تك اسلامی فنون كی ميزبانی كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «french.ruvr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نمائش بدھ سے موسكو میں واقع "پوشكين" فنون ميوزيم میں شروع كی گئی ہے اور عالم اسلام كے نویں سے انيسویں صدی عيسوی تك كے كلاسكل ہنری آثار پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نمائش تاريخ كے حوالے سے تين حصوں ؛ اسلام كی ابتدا سے مغولوں كے حملے تك ، چنگيزی سلطنت كی تاريخ اور حكومت ايلخانی كے بعد كی تاريخ سے مربوط آثار پر مشتمل ہو گی ۔
اس نمائش كا اہم ترين ہنری اثر سولہویں صدی عيسوی سے مربوط ايرانی جائے نماز ہے جس كے اردگرد اللہ كے ۹۹ اسمائے حسنی كو سونے سے تحرير كيا گيا ہے ۔
1193465
نظرات بینندگان
captcha