صیہونی اداروں كی جانب سے مسجد الاقصی پر حملے كی كال

IQNA

صیہونی اداروں كی جانب سے مسجد الاقصی پر حملے كی كال

23:31 - February 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2502400
بين الاقوامی گروپ : آج ۲۵ فروری كی صبح یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں سے وابستہ عبری زبان كے میڈيا نے عيد مساخر(یہودی كی روايتی عيد) كے موقع پر انتہا پسند یہوديوں سے مسجد الاقصی پر حملے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے عراقی نيوز ايجنسی (براثا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی محكمہ اوقاف و ميراث نے اعلان كيا : اسرائيل كے مختلف اداروں اور یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں نے آئندہ دنوں میں یہوديوں كی روايتی عيدوں كو بہانا بنا كر مسجد الاقصی پر حملے كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
محكمہ اوقاف نے زور ديا : یہودی قابض اداروں‏ نے معبد سليمان كی جلد از جلد تعمير كی خاطر مسجد الاقصی پر حملوں میں تيزی لانے كی اپيل كی ہے ۔
1194500
نظرات بینندگان
captcha