بغداد میں ملت بحرين سے اظہار يكجہتی كے لیے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

بغداد میں ملت بحرين سے اظہار يكجہتی كے لیے كانفرنس كا انعقاد

23:30 - February 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2502401
بين الاقوامی گروپ : عراق كے دارالحكومت بغداد میں بحرين كی مظلوم عوام سے اظہار يكجہتی كے لیے ايك كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ "پر امن مظاہرين پر بحرينی حكومت كا تشدد اور اس كے مقابل میں عالمی سكوت" كے عنوان سے یہ كانفرنس بحرينی انقلابيوں پر مشتمل ايك وفد سميت عراق كی مختلف سياسی اور مذہبی شخصيات كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
كانفرنس كے شركا نے اپنے خطابات اور مقالات میں سعودی قابض فوجيوں كے توسط سے ملت بحرين كی حقوق تلفی اور خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں كے مقابل پر عالمی سطح كی منافقانہ پاليسيوں كی پرزور مذمت كی ہے ۔
واضح رہے كہ گزشتہ كچھ مہينوں سے عراق كے ‏‏‏مختلف علاقوں میں بھی بحرين كی حمايت میں مظاہرے ، دھرنے ، اجلاس اور كانفرنسیں منعقد كی گئی ہیں ۔
1194472
نظرات بینندگان
captcha