ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے رہبر معظم كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے آج عصر كے وقت صدر پاكستان كے ساتھ ملاقات كے دوران مسلمانوں كی مشكلات كا ذمہ دار دشمن كی سازشوں كو قرارديتے ہوئے زور ديا : اسلامی دنيا كی انسانی ، فطری اور جغرافيائی صلاحيتوں اور توانائيوں كا احيا ان مشكلات كے حل میں بہت زيادہ موثر ہو گا ۔
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالك كے درميان تعلقات كے فروغ كو مسلم اقوام كے لیے اس كٹھن مرحلے سے سرخرو ہو كر نكلنے كا دوسرا اہم سبب قرار ديا اور واضح كيا ہے كہ امت اسلامیہ كے درميان تفرقہ اور اختلاف پيدا كرنا صیہونيوں سميت تمام مستكبرانہ قوتوں كے طے شدہ اہداف میں سے ہے ۔
1196321