ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے براثا نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲ مارچ سے كربلا میں ان مقابلوں كے پہلے مرحلے كا آغاز كيا گيا ہے جو ۱۴ مارچ تك جاری رہے گا ۔
اذان مقابلوں كے پہلے مرحلے میں ۱٦ سے ٦۰ سال كی عمر پر مشتمل گروپوں نے حصہ ليا ہے جبكہ ان مقابلوں میں شركت كے خواہشمند عراقی شہری حرم امام حسين(ع) كے دارالقرآن میں ان مقابلوں كے حوالے سے قائم كمیٹی كی طرف رجوع كر سكتے ہیں ۔
واضح رہے كہ حرم امام حسين(ع) سے وابستہ دارالقرآن عراق كے فعال ترين قرآنی اداروں میں سے ہے جو سال بھر مختلف قسم كے اسلامی اور قرآنی پروگراموں كا انعقاد كرتا ہے ۔
1200121